سعودی عرب میں سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ”پرکشش تصاویر“ لگانے والے ہو جائیں ہو شیار

سعودی عرب میں سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ”پرکشش تصاویر“ لگانے والے ہو جائیں ہو شیار

مکہ مکرمہ:انسانی حقوق کونسل کے ادارے کے رکن ڈاکٹر عبدالعزیز الفوزان نے خواتین سے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے اپنے اکاﺅنٹس پر پرکشش لڑکیوں کی تصاویر ڈالنے سے گریز کریں۔


جو لوگ اس طرح کی تصاویر انکے اکاﺅنٹ پر دیکھتے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ تصاویر خود ان کی اپنی ہوں گی۔اس رواج نے نہ جانے کتنے ذہنوں کو تباہ اور نہ جانے کتنے گھروں کو برباد اور نہ جانے کتنی حرمتوں کو پامال کردیا ہے۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ جو خاتون بھی اپنے اکاﺅنٹ پر کسی عریاں خاتون کی تصویر پیش کریگی اسے دیکھنے اور پھیلانے والوں کا گناہ بھی اس کے کھاتے میں آجائیگا۔