سلمان خان کی نظریں مس ورلڈ پر کیوں؟اہم انکشاف

سلمان خان کی نظریں مس ورلڈ پر کیوں؟اہم انکشاف

ممبئی :سلمان خان نے بہت سی معروف بھارتی اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ہےاور ان کی تمام تر توجہ کا مرکز20 سالہ مس ورلڈکا تاج اپنے نام کرنے والی بھارتی دوشیزہ منوشی چہلر پر ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مس ورلڈکا تاج اپنے نام کرنے والی بھارتی دوشیزہ منوشی چہلر نے جہاں دنیا بھر کا دل جیت لیا ہے وہیں سلمان خان ان کے ساتھ کام کرنےاور ان کو بھارتی فلم انڈسٹری میں متعارف کروانے کی خواہش مند نظر آرہے ہیں۔
یاد رہے کہ منوشی چہلر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں ہوں لیکن اگر کبھی میں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے کا ارادہ کیا تو میںعامر خان کے ساتھ کا م کرنا چاہوں گی کیونکہ عامر خان اپنی فلموں میں ایسے پیغام دیتے ہیں جو معاشرے سے جڑے ہوتے ہیں، ساتھ ہی ان میں حقیقت کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔اور میں بھی معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہتی ہوں اس لیے میں مایہ نازاداکار عامر خان کے ساتھ کام کروں گی۔