سکول کی 88 طالبات کو اساتذہ نے سزا کے طور پر برہنہ کر دیا

سکول کی 88 طالبات کو اساتذہ نے سزا کے طور پر برہنہ کر دیا

نئی دہلی: دنیا میں بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔ سکول کی 88 طالبات کو اساتذہ نے سزا کے طور پر برہنہ کر دیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آرونچل پردیش کے ضلع پیپم پیر کے ایک سکول میں اساتذہ نے 88 طالبات کو ہیڈ مسٹریس اور ایک طالبہ کیخلاف کاغذ کے ایک ٹکڑے پر نازیبا کلمات لکھنے کے جرم میں سرعام دیگر طالبات کے سامنے زبردستی برہنہ کر دیا۔

یوں تو آئے روز بھارت میں انسانیت سوز واقعات رونماء ہوتے رہتے ہیں جن سے تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں مگر حال ہی میں پیش آنے والا یہ واقعہ منفرد نوعیت کا ہے۔

واقعے کیخلاف ایف آئی آردرج کرائی جا چکی ہے اور پولیس نے کیس ویمن پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں