وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے روس روانہ ہو گئے

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے روس روانہ ہو گئے

اسلام آباد : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے روس روانہ ہو گئے ،اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ترقیاتی تعاون کے امکانات، حکمت عملی اورترجیحات پر غور کیاجائیگا،وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے۔ جمعرات کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی دوروزہ دورے پر روس روانہ ہو گئے ہیں ۔

جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کر یں گے ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کا یہ پہلا اجلاس ہے جس میں پاکستان رواں سال جون میں تنظیم کی مکمل رکنیت کے حصول کے بعد شرکت کررہاہے۔

اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ترقیاتی تعاون کے امکانات، حکمت عملی اورترجیحات پر غور کیاجائیگا۔وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم میں اپنے دوسرے ہم منصبوں کے ہمراہ روس کے وزیراعظم کی جانب سے دیئے جانیوالے استقبالیے میں بھی شرکت کرینگے۔

استقبالیے کے بعد سربراہان حکومت کی کونسل کا ابتدائی اجلاس ہوگا جس میں وزیراعظم خطاب کرینگے۔وہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کیخلاف جنگ اورعلاقائی امن، واستحکام اورترقی میں گہری دلچسپی سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے اہداف کے حوالے سے پاکستان کے عزم پر روشنی ڈالیں گے۔

وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے۔وزیر اعظم دیگر سربراہاں مملکت کے ہمراہ روسی صدر کی دعوت میں بھی شرکت کرینگے ۔