بھٹو ازم پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے، آصف زرداری

بھٹو ازم پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے، آصف زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی پچاس سال کی ہو گئی۔ ملک بھر میں یوم تاسیس کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بلاول ہاوس کراچی میں آصف علی زرداری نے پارٹی پرچم لہرا کر پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کا آغاز اور پارٹی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کا ساتھ صدیوں تک رہے گا اور بھٹو ازم پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنماوں سے ملاقات میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں کی قربانیوں سے آئی۔ جمہوریت کا دعوی کرنے والی دیگر جماعتیں صرف اقتدار کیلئے لڑ رہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت میں ہمارا خون شامل ہے اسے ہم نے بچانا ہے۔ ملک کی دیگر جماعتوں کا کچھ بھی داؤ پر نہیں جو لیڈر بڑے دعوے کر رہے ہیں انہیں تو جمہوریت کی جیم تک کا نہیں پتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لیڈر پارلیمنٹ میں نہ آ کر عوام اور جمہوریت کو بے توقیر کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کو بے توقیر کرنے والے غیر جمہوری قوتوں کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا جیالے جمہوریت کا لبادہ اوڑھے آمریت کی باقیات کو سیاسی منظر سے مٹا دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں