فرنیچر چمکانے کا آسان ترین طریقہ

فرنیچر چمکانے کا آسان ترین طریقہ

اسلام آباد: لکڑی سے بنا فرنیچر کچھ عرصے بعد اپنی چمک کھو دیتا ہے۔ عموماً گھروں میں رکھا فرنیچر پرانا اور بھدا دکھائی دیتا ہے۔ فرنیچر کو چمکتا دمکتا رکھنے کے لیے اسے ہر تھوڑے عرصے بعد پالش کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

بازار میں دستیاب پالش خاصی مہنگی ہوتی ہے لہذا فرنیچر کی صفائی کے لیے گھر میں موجود اشیاکو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔ ایک کپ بے بی آئل میں آدھا کپ لیموں کا عرق شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور پھر ایک نرم کپڑے کی مدد سے فرنیچر اور کھڑکی ، دروازوں پر مل لیں۔


فرنیچر پر پڑے گرد کو کو گیلے کپڑے سے صاف کرنے کے بعد ایک دوسرے صاف کپڑے کو ناریل کے تیل میں ہلکا سا ڈبو کر ہلکے ہاتھ سے لکڑی پر ملیں۔ اس سے لکڑی میں چمک پیدا ہو جائے گی۔