تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی

 تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی

کراچی: کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت د ے دی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کہ تبدیلی کی جدوجہد میں کراچی کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ، ٹھپہ مافیا و چائنا کٹنگ پارٹی کراچی کی عوام سے مخلص نہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو مزار قائد سے متصل باغ جناح میں 25 دسمبر  کو جلسے  کی اجازت دے دی ہے۔

اجازت ملنے پر جاری اپنے ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ 25 دسمبر کے روز باغ جناح میں پی ٹی آئی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے ، 25 دسمبر کو مزار قائد پر جلسہ تاریخی ہو  گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 برس سے سندھ میں مافیازکی حکومت ہے ، تمام ادارے تبا ہ اورکراچی سمیت پورا سندھ مسائلستان بن چکا ہے ، حکمران ٹولے نے صوبے میں سب اچھا کی رٹ لگا رکھی ہے، تبدیلی کی جدوجہد میں کراچی کی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ٹھپہ مافیا و چائنا کٹنگ پارٹی کراچی کی عوام سے مخلص نہیں ،کراچی میں تبدیلی آرہی ہے کسی کو عوامی حقوق پر شب خون مارنے نہیں دیں گے۔

مصنف کے بارے میں