سندھ میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس بند کرنیکا فیصلہ

سندھ میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس بند کرنیکا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے عیدمیلاالنبی پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کل بروز جمعہ کو عید میلاد النبی منانے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں اور اس سلسلے میں گلی محلوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جب کہ سرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔12 ربیع الاول کے موقع پر سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جب کہ اس حوالے سے سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے عید میلاالنبی پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں سروس معطل رکھی جائے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس صبح 8 سے رات 8 بجے تک بندرکھی جائے۔