نواز شریف نے ناراض پارٹی رہنماوں کو منانے کیلئے پلان تشکیل دے دیا

 نواز شریف نے ناراض پارٹی رہنماوں کو منانے کیلئے پلان تشکیل دے دیا

لاہور:  سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف نے ناراض پارٹی رہنماوں کو منانے کیلئے پلان تشکیل دے دیا ہے۔ انہوں نے ناراض کارکنوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما دسمبر کے وسط میں اپنے مشن کا آغاز کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاتی امرا لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور آصف کرمانی سمیت دیگر سینئر رہنماوں نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور فیض آباد دھرنے کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ناراض پارٹی رہنماوں کو منانے کیلئے سینئر رہنماوں کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور پرویز رشید کو ناراض اراکین کی فہرست مرتب کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ فہرست مرتب ہونے کے بعد سینئر رہنما ناراض اراکین سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض رہنماوں کو منانے کیلئے مرکزی رہنما 15 دسمبر کے بعد جنوبی پنجاب کے دورے بھی کریں گے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ناراض ارکان ن لیگ کا حصہ ہیں، ان کے تحفظات جلد دور کریں گے۔

مصنف کے بارے میں