بجلی 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی

بجلی 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 25 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق کےالیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں پر ہوگا جبکہ ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بھی ریلیف نہیں ملے گا۔نیپرا کے مطابق زرعی صارفین پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ بجلی تقسیم کارکمپنیاں دسمبر کے بل میں صارفین کوریلیف دیں البتہ لائف لائن صارفین کو یہ ریلیف نہیں ملے گا۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔