ڈالر 8 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح142 روپے تک پہنچ گیا

ڈالر 8 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح142 روپے تک پہنچ گیا
کیپشن: Image by mimbar-rakyat.com

کراچی:پاکستان کی ابتر معاشی صورتحال کے تناظر میں ڈالر کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہو گیا جس کے باعث اس کا ریٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمتوں میں انٹر بینک میں ہونے والے اضافے کے باعث ملکی قرضے 760 ارب روپے بڑھ گئے۔

آج انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جب اس کا ریٹ 8 روپے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچ گیا۔