پاکستان آلودگی سے متاثرہ ممالک میں7ویں نمبر پر آگیا

پاکستان آلودگی سے متاثرہ ممالک میں7ویں نمبر پر آگیا
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد:وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ماحولیاتی آلودگی پیدا کرنے نہیں بلکہ متاثر ہونے والے ممالک میں دنیا کے 7ویں نمبر پر ہے۔ مستقبل میں پاکستان کو طوفانی آفات کا شدید خطرہ ہے۔

ڈیزاسٹر سیلاب اور پیٹ اسٹراک شامل ہیں۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ماحولیاتی الودگی اور اس سے نمٹنے کےلئے وزارت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک کے ساتھ معا ہدے کئے جا چکے۔ ماحولیاتی تبدیلی کےلئے فنڈنگ کی کمی نہیں۔انٹرنیشنل معاہدوں کے مطابق کامیابی سے پہلا ہدف مکمل کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ 18ویں ترمیم کے بعد موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے قانون سازی اور دیگر معاملات صوبائی حکومتوں کے پاس چلے گئے تاہم صوبائی حکومتیں ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے وزارت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔