ویرات کوہلی سابق اسٹار سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

ویرات کوہلی سابق اسٹار سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
کیپشن: فوٹو فائل

سڈنی: بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ موجودہ کپتان ویرات کوہلی کی دسترس میں آگیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی آنے والی چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مزید 2 سنچریاں اسکور کرکے آسٹریلوی سرزمین پر سب سے زیادہ ٹیسٹ تھری فیگراننگز کا بھارتی اعزازاپنے نام کر سکتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے سنیل گواسکر کی طرح کینگروز کے دیس میں 11 میچز میں 5 سنچریاں اسکور کی ہیں، ٹنڈولکر یہاں 20 میچز میں 6 مرتبہ تہرے ہندسے میں داخل ہوچکے ہیں۔