پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: فوٹو فائل

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر گرنے سے سونے کی قیمت میں فی تولہ ایک ہزار روپے تاریخ کا بلند ترین اضافہ ہواہے۔ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 64 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 55 ہزار 298 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 3 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 122 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔واضح رہےکہ آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 138.50 روپے پر بند ہوا۔