ملکی کرنسی متاثر ہے ، عمران خان کٹوں ، مرغیوں کا حوالہ دے رہے ہیں:خواجہ آصف

ملکی کرنسی متاثر ہے ، عمران خان کٹوں ، مرغیوں کا حوالہ دے رہے ہیں:خواجہ آصف
کیپشن: image by facebook

سیالکوٹ:مسلم لیگ ن کے سینئر وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو غیر حقیقت پسندانہ باتوں پر یوٹرن لینا پڑتا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈالر آسمان کو چھو رہا ہے ، مارکیٹ بری طرح متاثر ہو رہی ہے ، عمران خان نے عالمی فورم پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سو روزہ پلان دے کر حکومت کٹوں کے حوالے دے رہی ہے ، ٹیکے لگا کر کٹے اور مرغیاں پالنا ، اس طرح کی بات کوئی ذمے دار نہیں کر سکتا ہے ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے شیخ چلی والی باتیں کیں ، کوئی ٹھوس بات نہیں کی ہے ، عمران خان سو روزہ پلان میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔