پاکستان کو بھارت سے دوستی کے لیے سیکولر ہونا پڑے گا:بھارتی آرمی چیف

پاکستان کو بھارت سے دوستی کے لیے سیکولر ہونا پڑے گا:بھارتی آرمی چیف
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک مرتبہ پھر گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کو بھارت سے دوستی کرنے کے لیے سیکولر ہونا پڑے گا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستانکو اپنی اندرونی حالت دیکھنی ہوگی ، پاکستان نے اپنی ریاست کو اسلامی ریاست قراردیا ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی طرف  بھارت  سے دوستی کے لیے ایک قدم کے مقابلے میں دو قدم بڑھانے کا بظاہر جواب دیتے ہوئے بپن راوت نے کہا کہ 'ہم تو کئی مرتبہ قدم بڑھا چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت  ایک سیکولر ریاست ہے،ہم دونوں کو ایک ساتھ رہنے کے لیے ہم دونوں کو سیکولر بننا ہو گا اگر وہ ہماری طرح سیکولر ہونا پسند کریں تو پھر میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ اعتماد پیدا کرنے کے لیے آپ صرف بیانات ہی نہیں دیتے۔

'آپ کو کچھ کر کے دکھانا ہو گا، آپ کا قدم مثبت انداز میں سامنے آنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ انڈیا دیکھے گا کہ کیا کارروائی کی گئی ہے ،ورنہ ہمارے دیش کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

یاد رہے کہ کرتار پورراہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے دو دن قبل ہی ایک مرتبہ پھر یہ کہا تھا کہ اگر انڈیا پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم بڑھانے کو تیار ہے۔