وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
کیپشن: وزیراعظم پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، عمران خان صوبائی اراکین اسمبلی، بیوروکریسی اور پولیس کے سینئیر افسران سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کریں گے۔ عثمان بزدار صوبے کی صورتحال پر ان کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ صوبائی وزرا سے ملاقات بھی ہوگی۔ وزیراعظم پنجاب میں انتظامی تبدیلوں کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

ادھر وزیراعظم نے ترجمانوں کو اداروں میں ہم آہنگی کا موقف اپنانے کی ہدایت کی۔ شرکا کی جانب سے رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا پندرہ مہینے زور لگانے والا مافیا ناکام ہوگا، ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنا دیا۔