وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت
کیپشن: ایوان وزیراعلیٰ پہنچنے پر سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی، انتظامی اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار نے عمران خان کو صوبے کے امور پر بریفنگ دی اور مختلف منصوبوں پر اعتماد میں لیا۔

 وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے۔ ایوان وزیراعلیٰ پہنچنے پر سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ عمران خان صوبائی اراکین اسمبلی، بیوروکریسی اور پولیس کے سینئیر افسران سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ صوبائی وزرا سے ملاقات بھی ہو گی۔ وزیراعظم پنجاب میں انتظامی تبدیلوں کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

ادھر وزیراعظم نے ترجمانوں کو اداروں میں ہم آہنگی کا موقف اپنانے کی ہدایت کی۔ شرکا کی جانب سے رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا پندرہ مہینے زور لگانے والا مافیا ناکام ہوگا، ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنا دیا۔