حکومت نے جلسہ ناکام بنانے کےلیے راستے بند کردیے ، مریم اورنگزیب

حکومت نے جلسہ ناکام بنانے کےلیے راستے بند کردیے ، مریم اورنگزیب

لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے حکومتی کارندوں نے جلسہ ناکام بنانےکے لیےراستے بند کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ جلسہ روکنےکے لیے حکومت غیر قانونی راستے اختیار کررہی ہے ، کورونا میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کو ہی کیوں جلسے نہ کرنے کا کہا جاتا ہے  ۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ کورونا ہی میں اسد عمر ، فردوس عاشق اعوان اور خود وزیراعظم جلسے کرتے ہیں ، اور اب یہ سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولہ جلسے روکنے کے لیے سر توڑ کوشش کررہاہے ۔ جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے کسی بھی جلس میں گملہ تک نہیں ٹوٹا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ لوگ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں جبکہ ہمارا احتجاج پر امن اور عوامی مفاد کے لیے ہوگا۔

دوسری جانب ملتان میں قلع کھنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پر اتنظامیہ کا کنٹرول برقرار ہے ، لاٹھیوں اور آنسو گیس سے لیس اہلکار بھی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے تیارہیں ، اسٹیڈیم کے باہر تعینات اہلکاروں کے پاس ربر کی گولیاں بھی موجود ہیں ۔

ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ، ضلع انتظامیہ نے جلسہ گاہ پر دوبارہ تلے لگا سیل بھی کردیا ہے ، گزشتہ روز پی ڈی ایم کارکنان تالے توڑ کر جلسہ گاہ میں پہنچ گئے تھے ، ملتان میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے سیاسی کشیدگی بڑھتی ہی جارہی ہے ، ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے اسٹیڈیم کے تمام دروازوں کو نئے تالے لگا دیے ہیں ۔