بلاول بھٹو پشاور سے عالمی وبا کا شکار ہوئے،مولانا فضل الرحمان بند گلی میں داخل نہ ہوں:شیخ رشید

Bilawal Bhutto fell victim to global epidemic from Peshawar, Maulana Fazlur Rehman should not enter the dead end: Sheikh Rashid

راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پشاور سے عالمی وبا کا شکار ہوئے جبکہ مولانا فضل الرحمان تیزی سے بند گلی کی جانب بڑھ رہے ہیں،فضل الرحمان بند گلی میں داخل نہ ہوں کیونکہ جلسوں سے عمران خان کی حکومت جانے والی نہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن چاہتا ہے پاکستان کو سیاسی خلفشار کا شکار کیا جائے،لاٹھی کا جواب مولانافضل الرحمان نے لاٹھی سے دینے کا کہا ہے،مولانا سے کہتا ہوں یہ لاٹھی نہیں قانون کی عملداری ہے،سیاسی ڈرائیور غلط ڈرائیونگ کریں گے تو حادثات ہونگے۔


وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ چینی اورآٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،شہباز شریف نے اچھی بات کی کہ ڈائیلاگ ہونے چاہئیںجبکہ عمران خان نیب اور این آراو کے سوا تمام آپشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہے۔


شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خطے کی صورتحال پر ہماری گہری نظر ہے،پاکستان کو سرحد سے کوئی خطرہ نہیں،دشمن کی سازش ہے پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ اسرائیل بارے وزیراعظم کا واضح موقف ہے اور اس پر قائم ہیں،پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس کا مورال بلند ہے۔