اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہوں:شاہ محمود قریشی

I am not in favor of confrontation with the opposition: Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہوں،اپوزیشن قیادت بڑے پن کا مظاہرہ کرے ،انتظامیہ کوصبرکا مظاہرہ کرنا چاہیے جبکہ جلسہ ملتوی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن جلسے ملتوی کرے تواس کی شان میں کمی نہیں آئے گی،جماعت اسلامی نے اپنے جلسوں کوملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے،اسد عمرکی سکھرکی نشست میں 300سے کم لوگ تھے،تھرپارکراورمٹھی میں جلسوں کومیں نے ملتوی کیا جبکہ اسد عمرنے سکھرمیں ایک نشست کی اس کوجلسہ نہیں کہہ سکتے۔


وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا پرپاکستان کے موقف کوتائید ملی ، بھارت نے کوشش کی مسئلہ کشمیرکونہ اٹھایا جائے جبکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مستحکم تعلقات ہیں،ویزوں پرمسئلہ سامنے آیا۔


خیال رہے کہ صوفیوں کے شہر ملتان میں پی ڈی ایم کا آج پاورشو ہورہا ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل نہ ہوسکیں جبکہ انتظامیہ نے حکومتی رٹ قائم کرتے ہوئے قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم کے اطراف کنٹینر لگا کر کنٹرول سنبھال لیا،کاروباری مراکز بھی بند اورگھنٹہ گھر چوک کے راستوں کو بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کردیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطاب ملتان میں آج میٹرو اور سپیڈو بس سروس بند رہے گی جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے حکم نامہ جاری کر دیا اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑا اور مقدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


دوسری جانب پی ڈی ایم قلعہ کہنہ قاسم باغ فتح کرنے کے لیے پرعزم ہے اور آصفہ بھٹو زرداری گیلانی ہاو¿س سے ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ روانہ ہوں گی۔