پی ڈی ایم والے ڈیڑھ سو جلسے کر لیں لیکن این آر او نہیں ملے گا، شبلی فراز

پی ڈی ایم والے ڈیڑھ سو جلسے کر لیں لیکن این آر او نہیں ملے گا، شبلی فراز
کیپشن: پی ڈی ایم والے ڈیڑھ سو جلسے کر لیں لیکن این آر او نہیں ملے گا، شبلی فراز
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلات و نشریات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم والے شہر شہر دربدر پھرنے والے سیاسی بے روزگار ہیں یہ لوگ ڈیڑھ سو جلسے بھی کر لیں لیکن ان کو کسی صورت میں بھی این آر او نہیں ملے گا۔ مولانا فضل الرحمن بارہویں کھلاڑی ہیں اور مذہب کا لبادہ اوڑھنے والے مسترد شدہ مولانا اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ اسٹیج پر وہ لوگ تھے جنہوں نے انہیں پھانسی کے پھندے تک پہنچایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کی ناٹک سے زیادہ کوئی اہمیت نہیں اور جتنی تاریخیں دے دیں لیکن موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی۔ اپوزیشن کا بیانیہ بُری طرح سے ناکام ہو چکا ہے اور کرپشن کا رونا پی ڈیم ایم کی صورت میں گاہے بگاہے عوام کو نظر آتا ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے کاروبار اور لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔ 

شبلی فراز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا ہے وہ لوگ بھول جائیں اور ان کو دوبارہ موقع دیں گے یہ ان کی بھول ہے۔ ان لوگوں کی وجہ سے پاکستان پیچھے چلا گیا ہے اور یہ لوگ ہیں جنہوں نے صرف اور صرف اپنے کاروبار کو دوام دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ صرف غریب لوگوں کو استعمال کرتے ہیں اور ان کے ذریعے ہی اقتدار میں آتے ہیں۔ کیا آج کے جلسے میں ان لوگوں نے کسی غریب کا ذکر تک نہیں کیا۔ 

دوسری جانب معاون خصوصی پنجاب برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راج کماری کی تقریر حسب عادت جھوٹ کا ایک بڑا پلندہ تھی اور کوئی پوچھے کہ نواز شریف کو نمازہ جنازہ پڑھنے سے کس نے روکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وہ عظیم بیٹا ہے جس نے والدہ کے نام پر پاکستان میں کینسر اسپتال بنائے لیکن اب جھوٹ اور فریب کے پیچھے ان لوگوں کو کسی صورت میں بھی نہیں چھپنے دیں گے۔