میں کسی کی ایسی دوست نہیں کہ میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے ، اداکارہ انوشے برہم

میں کسی کی ایسی دوست نہیں کہ میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے ، اداکارہ انوشے برہم

کراچی : معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے کہا ہے کہ ساتھ پراجیکٹ کرنے والے دوست نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی کی کوئی ایسی بے تکلفی ہے کہ کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و میزبان  انوشے اشرف نے اپنے ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے تعلق کو پہچاننے کا کہا ہے ۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ساتھ پراجیکٹ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کی بہت اچھی اور خاص دوست بن گئی ہوں اور آپ ایونٹس میں میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے سکتے ہیں۔

 اداکارہ نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ ہم کولیگز ہیں، دوست نہیں، ان میں فرق جانیے، انسان کی اپنی پرائیویسی ہوتی ہے۔ 

صارفین کی بڑی تعداد نے انوشے کی ٹوئٹ کا جواب دیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ جس کسی نے ایسا کیا ہے اس کا نام بھی مینشن کریں تاکہ دوسروں کو علم ہوسکے۔

ایک صارف نے اداکارہ کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ امید ہے جس نے ایسا کیا، آپ نے انہیں روکا ہوگا۔

  انوشے نے صارف کو  وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا ایونٹ تھا اور میں کسی قسم کا ہنگامہ کھڑا نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نے یہ اس لیے بتایا تاکہ لوگ مستقبل میں فرق کو سمجھ سکیں ۔