بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار، ہزاروں نوجوان انٹرویو کیلئے فوجی فاؤنڈیشن پہنچ گئے

بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار، ہزاروں نوجوان انٹرویو کیلئے فوجی فاؤنڈیشن پہنچ گئے
سورس: File

راولپنڈی : سوشل میڈیا پر بحرین پولیس میں بھرتیوں کی خبر جعلی نکلی.بھرتی کے خواہشمند سینکڑوں نوجوان راولپنڈی میں مشتعل ہوگئے۔ فوجی فاؤنڈیشن عمارت کا گھیراؤ کرلیا۔ راول روڈ بلاک کرکے احتجاج  بھی کیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ دنوں سے اشتہار چل رہا تھا کہ فوجی فاؤنڈیشن اوورسیز ایمپلائمنٹ سروسز میں بحرین پولیس میں بھرتی کے لیے انٹرویو ہوں گے۔ جس کی فاؤنڈیشن کی طرف سے تردید کی گئی اور دفتر کے باہر بینر بھی آویزاں کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔ 

 فوجی فاؤنڈیشن راولپنڈی انتظامیہ کی بحرین پولیس میں بھرتیوں کی تردید کے باوجود  بھرتی کیلئے ملک بھر سے آنے والے ہزاروں نوجوانوں نے راول روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا۔

 سوشل میڈیا پر کئی روز سے بحرین پولیس میں بھرتی کیلئے 30 نومبر کو انٹرویو کے جعلی میسج چل رہے تھے جس پر سینکڑوں نوجوان انٹرویو دینے پہنچے خبر جعلی ہونے پر مشتعل مظاہرین نے فوجی فاؤنڈیشن کے دفتر میں داخل ہوکر کھڑکیاں اور شیشے توڑ ڈالے۔

سینکڑوں امیدواروں کو پولیس قابو کرنے میں ناکام ہوگئی جس پر دیگر سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر مشتعل مظاہرین کو منتشر کردیا ۔