پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،عوام کیلئے بڑی خوشخبری 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،عوام کیلئے بڑی خوشخبری 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعدپٹرولیم ڈویژن کی طرف سے 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز سامنے آگئی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کرنے کی ورکنگ موصول ہوگئی،ورکنگ میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، جس کے بعد پٹرول 5 روپے تک سستا ہو سکتا ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک سے دو روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے ،قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان آج کیا جائے گا ۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت پٹرولیم مصنوعات پر دو سے چار روپے فی لیٹر تک لیوی لگانا چاہ رہی ہے، لیوی عائد کرنے سے عوام کو کم ریلیف ملے گا،اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل 10,12ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے ۔

اگر پیٹرولیم لیوی لگائی گئی تو عوام کو کم  ریلیف ملے گا ،حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ لیوی بتدریج 30 روپے لیٹر تک بڑھانے کا وعدہ کیا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ ہر ماہ لیوی میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کا وعدہ کیا گیا ہے۔