سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ا ضا فہ سے متعلق اہم خبر

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ا ضا فہ سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد:مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پے اینڈ پنشن کا موجودہ ماڈل مستحکم نہیں ہے ،ملازمین کی کارکردگی کو اہداف سے جانچنا ضروری ہے پھر ہی مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں ،پنشن کے نظام کو بھی بہترین عالمی پریکٹس کو مدنظر رکھ کر ہی بنایا جا ناچاہیے ۔

اسلام آباد میں  مشیر خزانہ شوکت ترین نے  پے اینڈ پنشن کمیشن کے اجلاس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ  پے اینڈ پنشن کا موجودہ ماڈل مستحکم نہیں ہے،   تنخواہوں ، الاونسز اور دیگر مراعات کو کارکردگی سے مشروط کرنے کی ضرورت ہے، ملازمین کی کارکردگی کو  اہداف کے حصول سے جانچا جائے گااور اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کو ایوارڈ دیے جانے چاہیں۔

انہوں نے کہا بنیادی تنخواہوں کے ڈھانچہ میں خامیوں کو دور کیا جائے،  تمام اداروں کی بنیادی تنخواہوں کا ڈھانچہ ایک جیسا ہونا چاہیے،  پنشن کا نظام بھی بہترین عالمی پریکٹس کو مد نظر رکھ کر بنایا جائے، پبلک سیکٹر میں سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کیلئے میرٹ پر بھرتیاں کی جانی چاہیے۔

  چیئرمین پے اینڈ پنشن کمیشن ظفر احمد خان نے مشیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے جو ہو سکا کروں گا ، ملازمین کی تنخواہوں کو حقیقت پسندانہ بنانے کے لئے قابل عمل سفارشات حکومت کو بھجوائینگے ۔