کوئٹہ ،بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق 24 زخمی ہوگئے

کوئٹہ ،بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق 24 زخمی ہوگئے

کوئٹہ:  بلیلی کے علاقے میں ہونے والے  بم دھماکے کے نتیجے میں دو فراد جاں بحق  جبکہ  24 افراد زخمی ہوگئے ۔ 

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر  کا کہنا ہے کہ   خود کش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، خودکش بمباررکشےمیں تھا،:دھماکےمیں 20سے25کلوبارودی مواداستعمال ہوا،دھماکےکےبعدپولیس ٹرک کھائی میں گرگیا، قریب کھڑی  3گاڑیوں کو  کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ بلیلی دھماکے میں ایک پولیس اہلکارسمیت 2افرادشہیدہوئے جبکہ 27 افراد زخمی ہوگئے   ۔ لاشوں اور زخمی ہونے والے  افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اہلکارانسدادپولیومہم کی سکیورٹی کیلئےجارہےتھے، 
 
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں