ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا: شیخ رشید

 ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے، آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے، اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے، ایک ہفتے میں دو صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا، والدین اپنے بچوں کا گلہ کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔‘ 

4a25e3f5eea1e965bde4616b881eece6

مصنف کے بارے میں