بڑی خوشخبری ، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی

بڑی خوشخبری ، بجلی کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی

اسلام آباد :نیپرا  نے کے الیکٹرک  کی  اکتوبر  کیلئے بجلی 2 روپے 14 پیسے  فی یونٹ سستی کرنے کی منظوی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  نیپرا میں کے الیکٹرک کی دو الگ الگ درخواستوں پر سماعت جاری ہے جبکہ اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے ۔نیپرا نے اکتوبر کیلئے بجلی 2 روپے 14 پیسے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی ہے ،

چیئرمین نیپرا  کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 83 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت جاری ہے،،نیپرا  ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کریگا،42 پیسے بجلی مزید سستی کرنے پر غور کیا جائیگا ،

 واضح رہے کہ کے الیکٹرک  نے نیپرا سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 83 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں