پنجاب اسمبلی تحلیل معاملہ، (ن) لیگ کی اپنے ارکان اسمبلی کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت

پنجاب اسمبلی تحلیل معاملہ، (ن) لیگ کی اپنے ارکان اسمبلی کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر اپنے اراکین اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے جو تاحکم ثانی صوبائی دارالحکومت میں ہی قیام کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتیں صوبائی اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے اور پارٹی سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ یہ تمام تمام اراکین تاحکم ثانی صوبائی دارالحکومت ہی میں قیام کریں۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دیگر عہدیداروں کو اتحادی جماعتوں کے اراکین سے بھی رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے متحدہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی لاہور پہنچنے کی درخواست کر دی اور بتایا جا رہا ہے کہ ضرورت پڑی تو تمام اراکین کو کسی ایک ہوٹل میں اکٹھا رہنے کی ہدایات بھی جاری کی جا سکتی ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں