خواجہ سراء برادر ی کی تحریک انصاف میں شمولیت

خواجہ سراء برادر ی کی تحریک انصاف میں شمولیت

سانگلاہل میں خواجہ سراء برادری کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان، 5نومبر بروز اتوار کو مقامی پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما حاجی محمد ارشد کے ڈیرے پر بہت بڑے جشن کا فیصلہ، خواجہ سراؤں کی طرف سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی خبر علاقہ بھرمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا حاجی محمد ارشد کو مبارکباد دینے کے لئے تانتا بندھ گیا، قومی حلقہ این اے 135اور صوبائی حلقہ 170کے پی ٹی آئی کے راہنماؤوں کا خواجہ سراؤوں سے رابطہ۔ 

تفصیل کے مطابق سانگلاہل میں خواجہ سراء برادری کا بہت بڑا اجتماع ہل پارک اور پہاڑی کے سنگم میں ہوا، جس میں سانگلاہل ،شاہکوٹ،مانانوالہ،مڑھ بلوچاں، دارالاحسان و دیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں خواجہ سراؤوں نے شرکت کی، نوجوان اور خوبرو خواجہ سراؤوں نے زرک برک اور پھڑکیلے رنگوں کے لباس پہن رکھے تھے، اس اجتماع کی صدارت فیصل آباد کے خوبصورت اور فیشن ایبل خواجہ سراء میڈم بابری نے کی، میڈم بابری کو سانگلاہل آنے پر فوارہ چوک سے ہل پارک تک بڑے پرتپاک استقبال کے ساتھ لایاگیا.

اس موقع پر بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے پرچموں کو آویزاں کیاگیا،جبکہ خواجہ سراؤوں نے بھی پی ٹی آئی کے پرچم اور عمران خان کی تصاویر کو اٹھا رکھا تھا، اس موقع پر خواجہ سراؤوں کے نمائندوں میڈم ببلی، باجی رابعہ،صائمہ جی، باجی ثریانے اعلان کیا کہ انہوں نے آج سے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے اور انہوں نے عمران خان کو پاکستان کا حقیقی وفادار قراردیا، اور فیصلہ کیاگیا کہ وہ اس کا باقاعدہ آغاز سانگلاہل میں حاجی محمد ارشد کے ڈیرے پر باقاعدہ ٹھمکے لگاکر کریں گے، اس جشن کے لئے تیاریاں شروع کردی گئیں اور اس موقع پر خواجہ سراء کی راہنما میڈم انوری کی طرف سے زردہ پلاؤ اور ٹھنڈا مشروب پلایاگیا۔