معروف بھارتی اداکار اور ماڈل ٹریفک حادثے میں ہلاک

معروف بھارتی اداکار اور ماڈل ٹریفک حادثے میں ہلاک

ممبئی:معروف بھارتی ماڈل اور اداکار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 26سالہ معروف اداکار اور ماڈل ابھیشیک اپنے دو دوستوں کے ساتھ رات 2 بجے کے قریب نئی دہلی سے بھارت نگر جا رہے تھےجب تیز ررفتار گاڑی ان کی گاڑی سے آٹکرائی۔جس کے نتیجے میں اداکار ابھیشیک موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے دوستوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق ملزم موقع سےفرار ہو گیا ہے اس کا کوئی سراغ نہیں لگا جا سکا کیونکہ وہ جو گاڑی چلا رہا تھا وہ نجی تھی وہ اس کی نہیں تھی۔اس لیے ملزم کا پتہ لگانا مشکل ہے۔