بلوچستان میں اسکولوں کی گرمی و سردی کی سالانہ تعطیلات میں کمی

بلوچستان میں اسکولوں کی گرمی و سردی کی سالانہ تعطیلات میں کمی

کوئٹہ: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما اور گرما کی تعطیلات میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما اور گرما کے دوران تعطیلات میں 15 روز کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سمر اور ونٹر زون میں تعطیلات ڈھائی ماہ کے بجائے 2 ماہ ہوں گی۔ ونٹر زون میں سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے 28 فروری تک ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سمر زون میں گرمی کی طویل تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں