ویرات کوہلی نے رکی پونٹنگ کو ایک اور ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا

ویرات کوہلی نے رکی پونٹنگ کو ایک اور ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا

کانپور :بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ویرات کوہلی دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے بطور کپتان ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ ویرات کوہلی نے سال 2017میں اب تک 1460رنز بنائے ہیں کو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے بطور کپتان سب سے زیادہ اسکور ہیں ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے پاس تھا جنہوں نے 2007میں بطور کپتان 1424رنز بنائے تھے لیکن اب یہ ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے ۔

b1203766d324983e28b9e3ab4b37d54f


ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈنیوزی لینڈ کیخلاف کانپور میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں اپنے نام کیا۔ ویرات کوہلی نے اس میچ میں113رنز کی شانداراننگز کھیلی ۔ یہ بھارتی کپتان کی اس سیریز میں دوسری سینچری تھی ۔ ویرات کوہلی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے اس سیریز کے تین میچوں میں 263رنز بنائے ۔بھارتی ٹیم نے اس میچ میں 6رنز سے فتح حاصل کی ۔