پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے میں سعودی عرب کا پہلا نمبر

پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے میں سعودی عرب کا پہلا نمبر

اسلام آباد: پانچ برس کے دوران پاکستانیوں کو ملک بدر کرنیوالے ممالک میں سعودی عرب پہلے نمبر پر رہا۔ سعودی عرب سے نکالے جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد 218649 رہی۔ رواں سال جون تک 64689 پاکستانیوں کو سعودی عرب سے ملک بدر کیا جا چکا ہے جبکہ باقی ممالک سے سال 2012-2017 کے دوران 544105 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا جبکہ سال 2015 اور 2016 میں بالترتیب 116185 اور 111084 پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے نکالا گیا۔

یورپی ممالک سے ملک بدر کئے جانیوالے پاکستانیوں کی تعداد 19133 رہی جبکہ امریکا اور برطانیہ سے بالترتیب 774 اور 13700 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ کو فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایران سے 16953 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔

رواں سال جون تک فراہم کردہ اعدادو شمار کے مطابق 64689 پاکستانیوں کو نکالا جا چکا ہے جبکہ سال 2015 کی کل تعداد 61403 رہی۔ معلومات کے مطابق سال 2014-17 تک 193245 پاکستانیوں کو مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ گزارنے کی وجہ سے ملک بدری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 5602 پاکستانی شہریوں کو بلیک لسٹ کیا گیا۔ گزشتہ چار برس کے دوران صرف 74 پاکستانی شہریوں کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں