جنوبی وزیرستان، ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان، ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا، 2 اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد اسکاوٹس فورس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی متعدد بار ایف سی کی گاڑٰیاں بارودی سرنگ کے دھماکوں کی زد میں آ چکی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں