پاکستان کا امریکا سے 56 سال پرانا فضائی ناطہ ٹوٹ گیا

پاکستان کا امریکا سے 56 سال پرانا فضائی ناطہ ٹوٹ گیا

لاہور: خسارے کے بھنور میں ہچکولے کھاتی پی آئی اے کا ایک اور روٹ ختم ہو گیا۔ 1961ء میں امریکا سے قائم ہونیوالا فضائی ناطہ ٹوٹ گیا۔

پی آئی اے کی کراچی اور لاہور سے ہفتے میں 2 پروازیں نیویارک جاتی تھیں ۔ آخری پرواز گزشتہ روز نیو یارک گئی وہاں سے اتوار کو آخری پرواز لاہور پہنچے گی ۔

پی آئی اے حکام کے مطابق 10 سال سے سالانہ ڈیڑھ ارب خسارے کا سامنا رہا جس پر روٹ بند کرنا پڑا ۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ اگر کسی مسافر کے پاس ایڈوانس ٹکٹ ہے تو وہ پوری رقم یا دوسری ائرلائن کی ٹکٹ لے سکتے ہیں ۔

پی آئی اے کا گزشتہ برس کا خسارہ 40 ارب روپے رہا اور اطلاعات ہیں کہ حکومت 13 ارب روپے کا ایک اور بیل آؤٹ پلان تیار کر رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں