کرس گیل پر خاتون کو ہراساں کے الزام ،عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

کرس گیل پر خاتون کو ہراساں کے الزام ،عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

جمیکا: ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے خاتون کے الزام شائع کرنے والے اخبار کے خلاف عدالت میں اپنا کیس جیت لیا.  کہتے ہیں پیسوں کی نہیں ، کردار کی پرواہ ہے .

آسٹریلیا کی خاتون مساجر Leanne Russellنے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹسمین پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا تاہم کرس گیل نے الزامات پر مبنی انٹرویو شائع کرنیوالے اخبار کے خلافہتک عزت کا کیس کیا ۔جس میں انہیں کامیابی مل گئی ۔عدالت کی جیت پر بیٹسمین نے کہا  انہیں پیسوں کی نہیں کردار کی پرواہ ہے ۔آج کی کامیابی کو ٹرپل سنچری سے تشبیہ بھی دی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بگ بیش لیگ کے دوران بھی گیل پر خاتون رپورٹر کو ہراساں کرنے کا الزام لگ چکا ہے ۔