سعودی عرب میں گردو غبار کے طوفان نے معمولات زندگی معطل کر دیے  

سعودی عرب میں گردو غبار کے طوفان نے معمولات زندگی معطل کر دیے  

ریاض: ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں الجوف کے علاقے میں گرد وغبار کے شدید طوفان کی وجہ معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں ۔ طوفان کے باعث حد نگاہ شدید متاثر ہے جس کے باعث اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں ہیں ۔جبکہ غیر ملکی ورکروں کو بھی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق عرعر ، سکاکا ہائی وے پر طوفان کی وجہ سے ٹریفک روک دی گئی ۔سعودی محکمہ موسمیات کو کہنا ہے کہ گردوغبار کے اس طوفان سے مملکت کے وسطی علاقہ محفوظ رہے گا۔

گردو غبا ر کی وجہ سے کھلے میں کام کرنے والے غیر۔ ملکی ورکروں کو کام میں شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ۔ جبکہ کئی علاقوں میں ورکروں کو کام کرنے سے روک بھی دیا گیاہے ۔طوفان کی شدت کم ہونے کے بعد ورکروں کو کام کرے کی تلقین کی گئی ہے.