کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا تیز دماغ کی علامت

کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا تیز دماغ کی علامت

نیویارک: جاجیا انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنا تخلیقی اور تیز ترین ذہن کی علامت ہو سکتا ہے۔اس تحقیق کے دوران رضاکاروں پر ہونے والے ٹیسٹ سے ثابت ہوا جن لوگوں میں یہ عادت پائی جاتی ہے وہ ذہانت اور آزمائشوں میں زیادہ اسکور لیتے ہیں۔تحقیق کے دوران دماغی اسکین سے معلام ہوا ہے کہ خیالی پلاؤپکانے والے افراد کا دماغ زیادہ کارگزار ہوتا ہے اور وہ اپنی ذہنی توانائی کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کر پاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق اس طرح کی عادت رکھنے والے افراد کے دماغ کے وہ حصے زیادہ تیز ہوتے ہیںجو عام طور پر زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔آسان الفاظ میں دماغ کے وہ حصے مسائل حل کرنے صلاحیت رکھنے والے ہوتے ہیں۔