"تم سے اچھا کون ہےٗٗ سے شہرت حاصل کرنے والا اداکارآج کس حال میں ہے؟

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی صرف ایک یا دو فلموں سے نصیب نہیں ہوتی  ۔فلموں کے دیوانوں کو ایک بار کامیاب ہونے والے اداکار سے ہر بار ایسی ہی توقع ہوتی ہے ۔ اسی وجہ سے کئی ادکار بالی ووڈ میں آئے چھائے اور پھر مرجا گئے ۔ 

ان میں سے ہی ایک"نکول کپور" ہیں ۔ نکول کپور نے فلم "تم سے اچھا کون ہے سے شہرت حاصل کی اور راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ۔ ان کو اگلا شاہ رخ خان بھی کہا جانے لگا ۔

لیکن اس فلم کے بعد وہ اس جیسی کوئی اور فلم نہ کرسکے ۔ نکول کے چاہنے والوں نے ان کی بعد میں آنے والے چند فلموں کو دیکھ کر ہی منہ موڑ لیا ۔ جس کے بعد اداکار نکول کپور نے بھی بھارتی فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا ۔

تازہ ترین انکشاف یہ سامنے آیا ہے نکول کپور فلموں میں ناکامی کے بعد بھارت چھوڑ کر کیننڈا چلے گئے ۔ جہا ں انہوں نے ایک اپنے گھر میں یوگا کی کلاسز شروع کر دی ہیں ، اور دوسروں کو "یوگا " سکھانے کی کلاسز  شروع کی ہوئی ہیں ۔