سندھ پولیس کرپشن ریفرنس، سابق آئی جی سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد

سندھ پولیس کرپشن ریفرنس، سابق آئی جی سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی: احتساب عدالت میں محکمہ پولیس میں 881 غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریفرنس میں ملوث ملزمان سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، سابق اے آئی جی فنانس فدا حسین شاہ سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر کے گواہوں کو طلب کر لیا۔ نیب کے مطابق ایس آر پی حیدر آباد کے لئے 881 غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔

جعلی بھرتیوں کے ذریعے 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے قومی خزانے سے لوٹ لئے گئے۔ بھرتیاں کانسٹیبلز، کمپیوٹر آپریٹر اور دیگر عہدوں پر کی گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں