بھارت اور افغانستان کے درمیان ایران کے راستے تجارت شروع،گندم کےتحفے کی پہلی کھیپ روانہ

بھارت اور افغانستان کے درمیان ایران کے راستے تجارت شروع،گندم کےتحفے کی پہلی کھیپ روانہ

نئی دہلی : بھارت نے ایران کی عسکری اہمیت کی حامل بندر گاہ چاہ بہار کے راستے افغانستان کو تحفے کے طور پر گندم کی پہلی کھیپ روانہ کر دی ۔ اس طرح بھارت نے پاکستان کے بجائے ایک متبادل تجارتی روٹ کا آغاز کر دیا ہے۔


اس گندم کو ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے زریعے افغانستان بھیجا جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان، بھارت اور ایران کے ایک مشترک تجارتی راستہ قائم ہونے سے اب تمام خطے میں بغیر کسی رکاوٹ کے تجارت ممکن ہو سکے گی۔

کابل اور نئی دہلی نے گزشتہ برس جون میں ایک فضائی تجارتی راہداری کا افتتاح کیا تھا۔