سعودی عرب اور اس کے اتحادی میرا تختہ الٹنا چاہتے ہیں، امیر قطر کا الزام

سعودی عرب اور اس کے اتحادی میرا تختہ الٹنا چاہتے ہیں، امیر قطر کا الزام

واشنگٹن: امریکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے امیر قطر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 1996 میں ان کے والد کی حکومت بدلنے کی کوشش کی اور ایک بار پھر سعودی عرب اپنے اتحادیوں سمیت ان کی بھی حکومت بدلنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تمیم بن حماد الثانی نے کہا کہ خطے کے عوام کے لئے اظہار رائے کی آزادی چاہتے ہیں اور سعودی عرب اظہار رائے کی آزادی کو خود کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو ہماری آزادی اور خطے کے لئے ہمارا نظریہ پسند نہیں اور اسی وجہ سے اس نے رواں سال جون میں قطر کا سفارتی اور معاشی بائیکاٹ بھی کیا۔

یاد رہے قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ التھانی نے 2013 میں اپنے صاحبزادے شیخ تمیم کو اقتدار سونپا تو اس وقت ان کی عمر صرف 33 سال تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں