بھارتی اداکار راہول رائے کی عروج و زوال کی انوکھی داستان

بھارتی اداکار راہول رائے کی عروج و زوال کی انوکھی داستان

ممبئی : بھارتی فلم اندسٹری میں اداکاروں اور اداکاراؤں کے عروج و زوال کی ان گنت کہانیاں موجود ہیں ۔ ان کہانیوں میں سے ایک راہول رائے کی بھی ہے ۔ راہول رائے نے اپنی پہلی فلم سےشہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا ۔

راہول رائے کی والدہ فلم سکرپٹ رائیٹر تھی  ایک دن مہش بھٹ ان کے گھر آئے تو دیوار پر لگی ایک لڑکے کی تصویر دیکھی جس کو دیکھ کر مہیش بھٹ نے اس لڑکے کو کاسٹ کرنے کا پوچھا ۔

راہول رائے کی والدہ فوراََ مان گئی ،  مہیش بھٹ نے اپنی فلم "عاشقی " کے لیے کاسٹ کر لیا ۔ جس سے راہول رائے راتوں رات ہیرو بن گئے ۔ عاشقی فلم چھ مہینوں تک چلی ،

اس کے بعد ساٹھ فلمیں کیں ، جس کے ساتھ ہی تین چار فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہو گئے ۔ اس وجہ سے کئی فلموں کو نہ کرنے کی وجہ سے سائننگ اماؤنٹ واپس کردی مگرجب پہلی چار فلمیں بن کر شائقین کے سامنے آئیں تو کوئی بھی عاشقی جیسی نہ ہو سکی۔

اسطرح ایک فلم سے سٹار بننے والے راہول رائے فلاپ سٹار بن گئے ، کیرئیر کو سہارا دینے کے لیے بی گریڈ کی فلمیں بھی مگر کامیاب نہ ہو سکے ۔اس طرح عروج و زوال کی کہانی بن گئی ،