سعودی عرب،2018میں خواتین اسٹیڈیم میں کر کٹ میچ دیکھ سکیں گی

سعودی عرب،2018میں خواتین اسٹیڈیم میں کر کٹ میچ دیکھ سکیں گی

جدہ:سعودی عرب کی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ 2018ء کے اوائل سے خواتین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ترکی آل الشیخ نے سعودی اسپورٹس میپ تبدیل کرنےوالے اہم فیصلوں کا اعلان ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس دوران ا نھوں نے اطمینان دلایا کہ تمام کھیلوں کی مطلوبہ سرپرستی کی جائیگی، کھیلوں کا معیار بلند کیا جائیگا۔ ایسے ٹھیکیداروں سے تمام منصوبے واپس لے لئے جائیں گے جنہوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جدہ میں امیر عبداللہ الفیصل اسٹیڈیم 18ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائیگا۔ اس میں بیک وقت 25 ہزارشائقین کی گنجائش ہوگی۔
علاوہ ازیں جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں ای گیٹ جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔عوام کے لئے مکمل تفریحی کمپلیکس ریستورانوں ، قہوہ خانوں ، غذائی اشیائ کے مرکز، پروگراموں او رمیچوں کے اسکرینز پر مشتمل ہوں گے۔ یہ کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم، دمام کے امیر محمد بن فہد اسٹیڈیم اور جدہ کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں قائم کئے جائیں گے جو جدہ کنگ عبداللہ سٹی اسٹیڈیم میں ہوا کا نظام بہتر بنانے کیلئے 5 ماہ کے اندر 160 مشینیں نصب کی جائیں گی۔ ہر طرح کے مقابلوں کے ٹکٹوں کی خرید و فروخت کو بھی منظم کیا جائیگا۔
آئندہ 5 ماہ کے اندر شائقین ای ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم، بریدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی، دمام میں امیر محمد بن فہد اسٹیڈیم اور الاحسائ میں امیر عبداللہ بن جلوی اسٹیڈیم میں ای گیٹ نصب کئے جائیں گے۔