ٹرمپ کے داماد کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ

ٹرمپ کے داماد کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
ٹرمپ کے داماد کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
ٹرمپ کے داماد کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
ٹرمپ کے داماد کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ

واشنگٹن :مشرق وسطی میں امریکی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے دائرے میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد نے سعودی عرب کا خفیہ طور پر دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے ایک عہدیدار کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور سینیئر مشیر جرڈ کوشنر نے قومی سلامتی کے امور میں نائب مشیر دینا پاول اور بین الاقوامی مذاکرات سے متعلق خصوصی ایلچی جیسن گون بیلٹ کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔

یہ خفیہ دورہ، اٹھّائیس اور انتیس اکتوبر کو انجام پایا ہے۔ اس خفیہ دورے کے بعد گون بیلٹ نے اردن، مصر، رام اللہ اور بیت المقدس کا بھی دورہ کیا۔


وائٹ ہاﺅس کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کئے جانے والے اس انکشاف میں کہا گیا ہے کہ کوشنر نے اسرائیل، فلسطینی انتظامیہ، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے حکام کے ساتھ کئی بار رابطے بھی کئے ہیں۔واضح رہے کہ کوشنر نے رواں سال کے دوران یہ تیسری بار سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔