ایران نے میزائیلوں کی تیاری سے متعلق امریکا کو صاف جواب دے دیا

ایران نے میزائیلوں کی تیاری سے متعلق امریکا کو صاف جواب دے دیا

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ میزائلوں کی تیاری میں عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران حسن روحانی کا امریکی دباؤقبول نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہم اپنے دفاع کیلئے میزائل بنا رہے ہیں جبکہ میزائلوں کی تیاری میں عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم میزائل بنا رہے تھے بنا رہے ہیں اور بناتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر کا یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران امریکا نیوکلیرپروگرام پر توثیق نہ کرنے کے بعد آیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا ایران جوہری ڈیل کو بدترین معاہدہ قرار دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں