ایل او سی پر فورسز کی قربانیا ں تعریف کے قابل ہیں:آرمی چیف

راولپنڈی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کو لائن آف کنٹرول پر مجاہد فورس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قربانیوں پر فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر مجاہد فورس کی قربانیاں لائقِ تحسین ہیں، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔انھوں نے یہ بات بھمبر میں فرسٹ کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے اعزازی بیج لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہہ جس میں مجاہدفورس کے حاضرسروس اورریٹائرڈافسران بھی موجود تھے۔

آرمی چیف نے کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضاکومجاہدفورس کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجاہدفورس کے افسران اورجوانوں کے کر دارکی تعریف بھی کی۔آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری اور شہداءکے لیے فاتحہ پڑھی اور کچھ وقت جوانوں اور افسران کے ساتھ گذارا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجاہد فورس نے کہا کہ مجاہد فورس کی خدمات کے اعتراف کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، لائن آف کنٹرول پر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں۔