سعودی عرب نے پیٹرول کے نرخوں میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا

سعودی عرب نے پیٹرول کے نرخوں میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی اصلاحات کے منصوبے پرعمل پیرا ہے۔ رواں سال پیٹرول کے نرخوں میں تبدیلی لائی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ محمد الجدعان کا  کہنا تھا   کہ سعودی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی نہیں کرے گی البتہ ریٹائر ہونیوالے ملازمین کی جگہ نئی تقرریاں انتہائی محدود کردی جائیں  گی۔ سعودی عرب 2018کیلئے پہلے سے طے شدہ  پروگرام کے برعکس زیادہ بڑے بجٹ کی تیاری کر  رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام اخراجات کو کنٹرول کرنے والے اقدامات کے دباو سے متاثر معیشت کو سہارا دینے کیلئے کوشاں ہیں اور جو ہدف 2،3برس کے دوران پورا   کیا جاسکتا ہے اسے ہنگامی بنیادوں پر فی الفور پورا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

مصنف کے بارے میں